ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں، وسیم اکرم کا سال نو پر پاکستانیوں کو مشورہ

سوئنگ آف سلطانز نے خبردار کیا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کی شرح 33 فیصد تک پہنچ گئی ہے

فوٹو اسکرین گریپ / فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بولر المعروف سوئنگ کے سلطان نے سال نو کی آمد پر پاکستانیوں کو خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں۔

سوئنگ کے سلطان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور تمام پاکستانیوں کی سال نو 2026 کی مبارک باد دی۔

وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں خبردار کیا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی شرح 33 فیصد پہنچ گئی، جس کا مطالب یہ ہے کہ چوتھائی قوم اس مرض سے متاثر ہوچکی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستانی شوگر لیول چیک کریں ڈاکٹر کو دکھائیں اور حکمیوں کے پاس جانا بند کردیں۔

متعلقہ

Load Next Story