آرٹیفیشل چیٹ بوٹ نے مودی کو احمق اور جاہل قرار دیدیا
فوٹو: فائل
ایلون مسک کی ملکیت ایکس (سابق ٹوئٹر) کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے مودی کو احمق اور ان پڑھ قرار دیدیا۔
یہ معاملہ اس وقت سوشل میڈیا پر کافی گرم ہے۔ آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے جہاں سب کو حیران کردیا ہے وہیں اس کے دلچسپ جوابات بھی حقیقت سے قریب تر معلوم ہوتے ہیں۔
ایسے ہی ایک تازہ معاملے میں سوشل میڈیا صارف نے گروک کو ایک تصویر دی جس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی، کانگریس رہنما راہول گاندھی اور لوک سبھا کے اسپیکر موجود تھے۔
صارف نے گروک کو ٹیگ کرکے ہدایت دی کہ اس تصویر سے “احمق شخص” کو ہٹاکر نئی تصویر بنادے۔ صارف نے تینوں میں سے کسی بھی ایک رہنما کا نام تک نہیں لیا تھا۔
کیا آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ گروک نے جواب میں کیا کارستانی دکھائی ہوگی؟ گروک نے اس تصویر میں سے مودی کو ہٹادیا۔
یعنی چیٹ بوٹ نے مودی، راہول اور لوک سبھا کے اسپیکر میں سے بھارتی وزیراعظم کو احمق سمجھا اور انھیں تصویر سے ہٹا دیا۔
سوشل میڈیا صارف نے گروک کی یہ تصویر بھی شیئر کردی۔ بس پر کیا تھا، سوشل میڈیا پر آگ لگ گئی۔
کچھ صارفین نے اس واقعے کو طنزیہ اور دلچسپ قرار دیا جب کہ نریندر مودی کے حامیوں نے اسے جانبدارانہ اور توہین آمیز رویہ قرار دیتے ہوئے ایکس انتظامیہ پر تنقید کی۔
خیال رہے کہ چیٹ بوٹس کے جوابات کافی حد تک غیر جانبدار، ذمہ دار اور قابلِ اعتماد ہوتے ہیں اور اس کا منبع انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات ہوتی ہیں۔
اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی اکثریت مودی کے بارے یہی رائے رکھتی ہے اور اس کا برملہ اظہار بھی کرتی رہتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے جب راہول، مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر کے بارے میں انٹرنیٹ پر تلاش کیا ہوگا تو احمق یا ان پڑھ جیسے الفاظ کا زیادہ استعمال تینوں میں سے مودی کے لیے ملا ہوگا۔