ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان کراچی پولیس چیف تعینات
فوٹو: پولیس
حکومت سندھ نے گریڈ 21 کے پولیس افسر ایڈیشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) آزاد خان کو کراچی پولیس کا نیا چیف تعینات کر دیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے پولیس کے دیگر 4 افسران کی تعیناتی اور 2 پولیس افسران کو اضافی چارج تفویض کرنے کا بھی نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار علی لاڑک کو ایڈیشنل آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ، شرجیل کھرل کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، کپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیو کو ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ، کپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کو ڈی آئی جی میر پور خاص رینج تعینات کر دیا گیا ہے۔
حکومت سندھ نے ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کو ڈی آئی جی سکھر رینج اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سندھ اقبال دارا کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا ہے۔