کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچے سمیت دو افراد زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

چھیپا حکام کے مطابق ملیر سعودآباد ٹنکی گراؤنڈ کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے ضعیف العمر سیکیورٹی گارڈ رؤف زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرے واقعے میں اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 کوئٹہ ہوٹل کے قریب پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

چھیپا کے مطابق زخمی بچے کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 13 سالہ احسان اللہ کے نام سے کی گئی۔

Load Next Story