کراچی ائیرپورٹ پر ایک افسر چوہے پکڑنے کی ڈیوٹی پر تعینات
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر انتظامی امور کے انوکھے فیصلے کے تحت ایک افسر کو سیوریج، بیت الخلاؤں کی صفائی اور چوہے پکڑنے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
اے ایس آئی منور بطور انچارج ایڈمنسٹریشن صفائی، چوہے پکڑنے اور سیوریج مینٹیننس انچارج کے طور پر تعینات کیے گئے ہیں۔
منور مہدی واش رومز کی صفائی ستھرائی پر مبنی صورتحال کی ہر ایک گھنٹے بعد رپورٹ تیار کریں گے۔
منور مہدی سیوریج لائنوں میں چوہوں اور کیڑوں کے خاتمے پر مبنی اقدامات بھی کریں گے۔ اے ایس آئی مذکورہ تمام کام پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کی معاونت سے انجام دیں گے۔
منور مہدی کے خلاف ایک انکوائری میں آفیسر نے کسی بھی امیگریشن چیک پوسٹ پر تعیناتی کے لئے اسے بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کی تھی۔
مذکورہ سفارش کی روشنی میں منور مہدی کو ڈی ڈی آفس میں بطور انچارج ایڈمنسٹریشن تعینات کر دیا گیا۔