بارش برسانے والا سسٹم شمالی علاقہ جات میں موجود، پنجاب میں کتنے امکانات؟

پنجاب بھر میں صبح اور رات کے وقت دوبارہ دھند کا راج ہوگا، محکمہ موسمیات

لاہور:

مغربی سسٹم کے ذریعے بارش برسانے والا سسٹم تاحال ملک کے شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا جس کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

پنجاب بھر میں صبح اور رات کے وقت دوبارہ دھند کا راج ہوگا، موٹر ویز اور جی ٹی روڈ پر ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے سفر کریں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک موسم خشک اور سرد رہے گا۔

متعلقہ

Load Next Story