سندھ میں سرکاری ترقیاتی منصوبوں کی لوکیشن کی تصدیق جی پی ایس سے کرنے کا فیصلہ 

سندھ میں ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے تحت 7,500 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں

سندھ حکومت نے آئندہ تمام سرکاری ترقیاتی منصوبوں کی لوکیشن کی تصدیق جی پی ایس سسٹم کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کی زیر صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی کے دفتر میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی سید نجم احمد شاہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کے لیے پہلی مرتبہ ایک جدید کمپیوٹر سافٹ ویئر کے استعمال کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر جام خان شورو کا کہنا تھا کہ اس کمپیوٹر سافٹ ویئر کے استعمال سے منصوبوں کی مانیٹرنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

جام خان شورو نے تمام متعلقہ افسران کو نئے ترقیاتی منصوبوں کو عالمی ترقیاتی اہداف کے مطابق ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔

Load Next Story