ٹھٹھہ میں زبردستی باؤنڈری وال ٹیکس وصول کرنے کیخلاف حکم امتناع جاری

عدالت نے حکومت سندھ، ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ اور ڈائریکٹر ٹیکس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

(فوٹو: فائل)

سندھ ہائیکورٹ نے اکنامک زون ٹھٹھہ میں زبردستی باؤنڈری وال ٹیکس وصول کرنے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے حکومت سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

ہائیکورٹ میں اکنامک زون ٹھٹھہ میں زبردستی باؤنڈری وال ٹیکس وصول کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزاروں کے وکیل صلاح الدین گنڈا پور نے موقف دیا کہ اکنامک زون پاک  چائینہ معاہدے کے تحت 2020 میں قائم ہوا تھا۔ اکنامک زون میں 60 فیصدسرمایہ کاری چائینہ کی ہے۔

وکیل  نے کہا کہ قانونی طور پر ڈسٹرکٹ کونسل کو اکنامک زون سے ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ درخواستگزاروں سے 2 سو روپے مربع فٹ ٹیکس مانگتی ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل 2020 کا ٹیکس مانگ رہی ہے۔

عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ کو ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے حکومت سندھ، ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ اور ڈائریکٹر ٹیکس کو 25 فروری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Load Next Story