بھارت کھیلوں میں سیاست سے باز نہ آیا، بنگلادیشی کھلاڑی آئی پی ایل سے باہر
بھارت عالمی سطح کے ہر محاذ پر ہزیمت اٹھانے کے باوجود کھیل کے میدان میں بھی نفرت انگیز سیاست سے باز نہ آیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انتہا پسند ہندوتوا جماعت شیوسینا کے مطالبے پر بنگلادیشی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کی ملکیت فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو حکم دیا ہے کہ بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ٹیم سے نکال دیا جائے۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ نے اس حوالے سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو باضابطہ طور پر ہدایت جاری کی ہے۔
BCCI asks Shah Rukh Khan owned KKR to release Bangladesh pacer Mustafizur Rahman
Read @ANI Story |https://t.co/TUTU1VS5H1#BCCI #ShahrukhKhan #KKR #BangladeshPacer #MustafizurRahman pic.twitter.com/nzAR9VnAhT— ANI Digital (@ani_digital) January 3, 2026
یاد رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے گزشتہ دسمبر میں ہونے والی آئی پی ایل نیلامی میں مستفیض الرحمان کو 9 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔
یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بنگلادیشی کھلاڑی کو ملنے والی سب سے بڑی رقم تھی۔
تاہم انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے بنگلادیشی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کو متنازع بنادیا گیا۔