پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ریونیو کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ سامنے آگیا
موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 149 اعشاریہ 5 فیصد مجموعی محصولات اکٹھے کیے گئے
لاہور:
پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اصلاحات کے بعد پہلی ششماہی میں ریکارڈ اضافہ سامنے آگیا۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 35 فیصد زائد محصولات اکٹھے کر لیے، موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 149 اعشاریہ 5 فیصد مجموعی محصولات اکٹھے کیے گئے۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 112 اعشاریہ ایک ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے تھے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں جدید اصلاحات کے نفاذ اور شفاف ٹیکس کولیکشن سسٹم کی بدولت اضافہ ممکن ہوا۔
ترجمان پی آر اے کا کہنا ہے کہ صوبائی محصولات میں اضافہ، مالی استحکام اور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا ضامن ہے۔