ندا یاسر کے نئے سال کے انداز نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

 ایسا لگتا ہے جیسے یہ لَنڈے کا مال پروموٹ کر رہی ہیں، صارفین کا ردعمل

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نئے سال پر اپنے انداز کی وجہ سے ایک بار پھر تقنید کی زد میں آگئیں۔

ٹی وی میزبان ندا یاسر اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں لیکن اس بار وہ اپنے کسی بیان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے انداز کی وجہ سے خبروں میں آگئیں۔ 

ندا یاسر ایک کامیاب فلم اور ٹی وی پروڈیوسر بھی رہ چکی ہیں، جن کے نمایاں پراجیکٹس میں ’رانگ نمبر‘، ’مہرالنسا وی لو یو‘ اور ’چکر‘ شامل ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے نئے سال کی کچھ تصاویر شیئر کیں، تاہم ندا یاسر کے پرانے فیشن اور نامناسب لک پر صارفین شدید تنقید کررہے ہیں۔ 

ایک صارف نے لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ لَنڈے کا مال پروموٹ کر رہی ہیں‘۔ 

ایک اور صارف نے کہا کہ پیسہ کلاس نہیں خرید سکتا۔

ایک اور کمنٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ لوگ پوری زندگی گزار دیتے ہیں مگر نفاست سے لباس پہننے کا ہنر نہیں سیکھ پاتے، اور ندا بھی انہی میں سے ایک ہیں۔

ایک مداح نے مزید لکھا کہ ندا بہت زیادہ پینڈو لگ رہی ہیں، لگتا ہے یہ پینڈو لباس خود ندا نے ڈیزائن کیا ہے۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کو کارٹون نیٹ ورک یا کارٹون فیملی بھی قرار دیا۔

Load Next Story