ویڈیو: ’نورا فتیحی آپ کی کیا لگتی ہیں‘؟ پنڈت کے سوال پر دلہن ہنسی سے لوٹ پوٹ

پھیروں کے دوران پنڈت کے اچانک سوال پر دلہا حیران رہ گیا

ہندو شادیوں میں پھیرے کے دوران عام طور پر پنڈت منتر پڑھتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم بھارت میں ہونے والی ایک شادی میں پنڈت کے دلہا سے بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی سے متعلق سوال پر سب ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔

شادیاں عموماً رسومات، روایات اور سنجیدہ لمحات کا امتزاج ہوتی ہیں، لیکن بھارت میں ہونے والی ایک حالیہ شادی میں پنڈت نے روایت توڑتے ہوئے سب کو ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر پنڈت کی دلہا سے ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے بھی اس پر بھرپور رائے کا اظہار کیا۔

پھروں کے دوران پنڈت نے اچانک دلہا سے سوال کیا کہ ’اس حساب سے نورا فتیحی آپ کی کیا لگتی ہیں‘؟

یہ سنتے ہی دلہن اور مہمان قہقہے لگانے لگے جب کہ دلہا کچھ لمحوں کے لیے الجھن میں پڑ گیا۔

بات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہوئے دلہے نے پوچھا، ’کیا میری بہن لگتی ہیں‘؟ جس پر دلہن نے کہا نہیں ’شاید ممی‘۔
اس پر پنڈت جی نے بہترین انداز میں جواب دیا ’ماں‘، آپ سے بہت بڑی ہیں، جہاں بھی جائیں تو ان کے پاؤں چھونا اور میری طرف سے ہیلو بھی کہہ دینا‘۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی پنڈت کی حاضر جوابی کی داد دی اور خوب تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا ’پنڈت جی آن فائر ہیں‘۔

ایک اور نے مذاق میں کہا کہ پنڈت جی نورا فتیحی کے فین لگتے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پنڈت جی کو نورا فتیحی پر کرش ہے۔

ایک شخص نے لکھا ’ایسا پنڈت تو ہر کسی کو اپنی شادی میں ملنا چاہیے‘۔

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا ’اوور ٹائم کر لوں گی، مگر شادی میں یہی پنڈت جی آئیں گے‘۔

Load Next Story