لاہور کی نجی یونیورسٹی میں نوجوان طالب علم کے بعد 21 سالہ طالبہ کی بھی خودکشی

ڈی فارم کی طالبہ فاطمہ کو تشویشناک حالت میں یونیورسٹی کے اسپتال منتقل کیا گیا

لاہور کی ایک یونیورسٹی میں ایک اور خودکشی کی کوشش کا افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 21 سالہ طالبہ فاطمہ نے بلڈنگ کی دوسری منزل سے کود کر خود کشی کی کوشش کی۔ فاطمہ کو تشویشناک حالت میں یونیورسٹی کے اسپتال منتقل کیا گیا، فاطمہ ڈی فارم کی طالبہ تھی، وہ شدید زخمی حالت میں جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی، طالبہ کا موبائل فون قبضہ میں لے لیا ہے، جائے وقوع کی تمام موبائل اور سی سی ٹی وی فوٹیجز قبضہ میں لے لیں، فرانزک لیب ٹیم نے  جائے وقوع سے شواہد قبضے میں لے لیے، موبائل فون ریکارڈ اور دیگر شواہد کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

چند روز قبل ڈی فارم کے طالب علم نے بھی بلڈنگ کی چھوتھی منزل سے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔ 

Load Next Story