لاہور سمیت پنجاب میں بادلوں کا راج، بارش کا کتنا امکان؟

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری تک جانے کا امکان ہے

فوٹو : عدیل طیب/ایکسپریس ڈیجیٹل

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں صبح سے بادلوں نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بادل بن برسے گزر جائیں گے جبکہ آئندہ دو سے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ

Load Next Story