اسلام آباد میں پولیس سروے ٹیموں پر بلا اشتعال فائرنگ اور پتھراؤ

تمام زخمی افسران کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

اسلام آباد پولیس کے علاقے نوری محلہ میں مقامی افراد نے سروے ٹیموں پر بلا اشتعال فائرنگ اور پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں  پولیس افسران زخمی ہو گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ نوری محلہ میں قانون کے مطابق پُرامن سروے میں مصروف تھی۔

اسی دوران مقامی افراد نے سروے ٹیموں پر بلا اشتعال فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس افسران زخمی ہو گئے۔

تمام زخمی افسران کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

Load Next Story