پشاور، شدید سردی اور دھند کے باوجود اسکول کھل گئے، بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ
شہر میں شدید سردی، گھنی دھند اور بوندا باندی کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود پشاور یونیورسٹی کے زیر انتظام اسکول کھول دیے گئے ہیں، جس پر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یونیورسٹی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ شدید دھند چھائی رہی، جس کے باعث حدِ نگاہ بعض مقامات پر صفر ہو گئی۔
شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔