اربوں روپے کا بجٹ، 6 بڑی فلمیں جو 2026 میں ریلیز ہوں گی
2026 بالی ووڈ کے شائقین کےلیے ایک بڑا سال ثابت ہونے جارہا ہے۔ جہاں 2025 میں فلم ’دھورندھر‘ نے باکس آفس پر دھوم مچائی، وہیں رواں برس کئی بھاری بجٹ کی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں جو فلمی دنیا میں تہلکہ مچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اس سال چھ فلمیں ایسی ریلیز ہوں گی جن پر مجموعی طور پر تقریباً دو ہزار 80 کروڑ بھارتی روپے کا بجٹ خرچ کیا گیا ہے۔
فہرست میں پہلے نمبر پر ’رامائن‘ ہے، جس میں رنبیر کپور ہندو مذہب کے بھگوان رام کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری نتیش تیواری کر رہے ہیں، جو اس سے قبل سپرہٹ فلم ’دنگل‘ کی کامیابی کے لیے مشہور ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ صرف پہلے حصے پر ہی 900 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ پوری سیریز کا بجٹ تقریباً چار ہزار کروڑ روپے ہے۔ فلم ’رامائن‘ دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔