رحمان ڈکیت کا انٹری سانگ بنانے والے مشہور ریپر کا ’دھرندھر 2‘ سے متعلق اہم انکشاف
بالی ووڈ کی حالیہ بلاک بسٹر فلم ’دھرندھر‘ میں رحمان ڈکیت کی انٹری پر مشہور عربی گانا گانے والے بیحرینی ریپر فلپراچی نے فلم کے سیکوئل سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
سوشل میڈیا پربالی ووڈ فلم ’دھرندھر‘ میں ہیرو سے زیادہ ولن کا کردا ادا کرنے والے اکشے کھنہ کے کردار ’رحمان ڈکیت‘ کی تعریف ہورہی ہے۔
خاص طور پر فلم میں ان کی ایک بلوچ رہنما سے ملاقات کے دوران رحمان ڈکیت کی انٹری سین پر گایا جانے والا گانا بے حد وائرل ہورہا ہے اور اکشے کھنہ بھی اپنے انداز میں اس دھن پر رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
فلپراچی کا اصل نام ’حسام عاصم‘ ہے اور وہ عرب دنیا میں ہپ ہاپ موسیقی کا ایک بڑا نام ہیں جب کہ یہ گانا عربی زبان میں گایا گیا ہے تاہم اس میں لہجہ بحرین میں بولی جانے والی عربی زبان کا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں فلپراچی کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو یہ سب پاگل پن لگ رہا ہے، میرے ڈی ایمز ہر روز بھر رہے ہیں، میں ان لوگوں کا جواب نہیں دے پا رہا جو مجھے اس گانے پر ٹیگ کر رہے ہیں تاہم میں اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
جب ان سے اگلے سال متوقع دھرندھر 2 میں واپسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں میں اسے سرپرائز رکھنا چاہتا تھا، مگر شاید کچھ نہ کچھ ہے، میں سب کچھ بتانا نہیں چاہوں گا، لیکن ہاں، کچھ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری کینگ وار پر بننے والی بھارت کی پروپیگنڈہ فلم ’دھرندھر‘ عالمی سطح پر 1200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔