کیارا اڈوانی نے بیٹی سرایاہ کی پہلی جھلک شیئر کردی

حمل کے دوران 7 ماہ تک شوٹنگ جاری رکھی، اداکارہ کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے ماں بننے کے بعد اپنی زندگی کی ایک جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی جس میں ان کی بیٹی ’سرایاہ ملہوترا‘ بھی شامل ہیں۔ 

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک میگزین کے صفحات پلٹتی نظر آ رہی ہیں جب کہ میگزین کے سرورق پر ان کی اپنی تصویر ہی موجود ہے اور ان کی بیٹی سرایاہ ملہوترا بھی ان کے پاس بیٹھی ہے۔

اور پھر جیسے ہی صفحہ پلٹتا ہے، ننھے ہاتھ اور بچے کی خوشگوار آواز لمحہ بھر کے لیے اسکرین پر سنائی دیتی ہے۔ 

کیارا ایڈوانی نے اسٹوری کے ساتھ سادہ سا کیپشن لکھا کہ میں اور میری منی پیر کے دن میگزین پڑھنے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حمل کے دوران 7 ماہ تک شوٹنگ جاری رکھی، جس کا علم صرف ان کے ہدایتکار اور پروڈیوسر کو تھا۔

Load Next Story