کراچی، کلفٹن کے فلیٹ سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی، ریسکیو

کراچی:

شہر قائد میں کلفٹن بلاک فور کے ایک فلیٹ سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور خاتون کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی، جہاں اس کی شناخت 42 سالہ اسماء کے نام سے ہوئی۔

 

Load Next Story