اقوام متحدہ کے فلسطینی ادارے پر مالی بحران، سینکڑوں ملازمین برطرف

ادارہ گزشتہ سات دہائیوں سے غزہ، لبنان، اردن اور شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کر رہا ہے

جنیوا: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (UNRWA) نے شدید مالی بحران کے باعث سیکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ادارے کے ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 571 مقامی ملازمین، جو غزہ سے باہر مقیم تھے، ان کو فوری طور پر ملازمت سے علیحدہ کیے جانے کی اطلاع دی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ تمام ملازمین اصل میں غزہ کی پٹی میں خدمات انجام دے رہے تھے، تاہم اکتوبر 2023 میں جنگ شروع ہونے کے بعد وہ علاقہ چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

اقوام متحدہ کا یہ ادارہ گزشتہ سات دہائیوں سے غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے، لبنان، اردن اور شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد اور بنیادی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ تاہم حالیہ برسوں میں اسرائیلی تنقید اور دباؤ میں اضافے کے باعث UNRWA کو ملنے والی رضاکارانہ عالمی امداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے ادارہ شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے۔

UNRWA کے مطابق گزشتہ سال ادارے کے لازمی اخراجات تقریباً 880 ملین ڈالر تھے، جبکہ عطیات کی مد میں صرف 570 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو 2026 میں مالی خسارہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ

Load Next Story