دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی رقم چوری کرنے والا گروہ گرفتار

ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے

دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی رقم چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق شیر شاہ پولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائی میں دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی رقم چوری کرنے والا گروہ گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے گزشتہ رات کنفیکشنری کی دکان میں واردات کی تھی۔ ملزمان دوکان سے 4 لاکھ 67 ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔

پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا، چوری کی گئی نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کی شناخت نعمان، عرفان، شادو اور حضرت شاہ کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کو تھانہ شیر شاہ میں درج چوری کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Load Next Story