گرگٹ سے بھی تیز تر رنگ بدلنے والے موبائل کی چھپر پھاڑ مقبولیت

کیمرہ کے شوقین صارفین کے لیے بھی خوشخبری ہے

سام سنگ کے حال ہی میں لانچ ہونے والے رنگ و روپ بدلتے موبائل فون نے سائنس اور فکشن سے مل کر دنیا بھر میں دھوم مچادی ہے۔

سام سانگ کا یہ موبائل صرف ایک نیا فون ہی ہے بلکہ متعدد زاویوں سے فولڈ ہونے والی لچکدار اسکرین کی بدولت یہ ایک کشادہ ڈیجیٹل ورک اسپیس بن جاتا ہے۔

جہاں موبائل صارف بیک وقت کئی ایپس چلا سکتا ہے بالکل ایسے جیسے کمپیوٹر کی اسکرین پر ونڈوز کھلی ہوں۔ اس فون کو بلو ٹوتھ کی بورڈ اور ماؤس سے بھی جوڑا جا سکتا ہے۔

اس کی یہی خاصیت اسے ایک منی لیپ ٹاپ میں تبدیل کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گوگل جمینی اسمارٹ اسسٹنٹ بھی شامل ہے۔

جس کے باعث یہ ملٹی ٹاسکنگ ایپس کے درمیان سوئچنگ اور کام کی ترتیب کو نہایت آسان بنانے کے قابل بن جاتا ہے۔

مکمل فولڈ ہوکر کھلنے پر فون انتہائی پتلا نظر آتا ہے جبکہ فولڈ ہونے پر یہ قدرے موٹا محسوس ہوتا ہے، جیسے دو فون ایک ساتھ رکھ دیے گئے ہوں۔

اس کے باوجود سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ تجربہ پچھلے فولڈ ایبل فونز کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے۔

کیمرہ کے شوقین صارفین کے لیے بھی خوشخبری ہے، کیونکہ اس فون کے کیمرے تقریباً Galaxy S25 Ultra جیسے معیار کے ہیں، جو پہلے فولڈ ایبل فونز میں ایک بڑی کمی سمجھی جاتی تھی۔

اگرچہ سام سنگ نے باضابطہ قیمت ظاہر نہیں کی، مگر ٹیک ماہرین کے مطابق اس فون کی قیمت 2000 سے 2500 امریکی ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے، جو متوقع طور پر آنے والے آئی فون 17 پرو میکس سے بھی خاصی زیادہ ہوگی۔

سام سنگ کے مطابق یہ فون خاص طور پر ان افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے جو موبائل کو صرف تفریح نہیں بلکہ کام، تخلیق اور پروڈکٹیوٹی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

سام سنگ کا یہ انوکھا فولڈ ایبل موبائل فون جو ضرورت کے وقت ٹیبلیٹ میں تبدیل ہوجاتا ہے اسے حال ہی میں لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے ایک ٹیکنالوجی شو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

، جبکہ اس کی محدود تعداد جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے بھی رکھی جا چکی ہے۔

Load Next Story