بھارت کو سستا تیل مہنگا پڑگیا،500فیصد امریکی ٹیرف کا خطرہ

دسمبر 2025  میں بھی امریکی صدر نے بھارتی چاول پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی

مودی کی روس سے قربت سفارتی شکست میں تبدیل ہوگئی ہے کیونکہ امریکا نے 500 فیصد تک ٹیرف  بڑھانے کا شکنجہ تیار کرلیا ہے۔

سستے تیل کے لالچ نے بھارتی معیشت کو عالمی پابندیوں کے دہانے  پرپہنچا دیا۔ بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق گزشتہ سال ٹرمپ نے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ روسی تیل خریدنے پر اضافی 25 فیصد جرمانہ لگایا، جس سے بعض مصنوعات پر  ڈیوٹیاں 50 فیصد تک جا پہنچیں۔ 

دسمبر 2025  میں بھی امریکی صدر نے بھارتی چاول پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ امریکا سے بات چیت میں تعطل ،عالمی پابندیوں اور بڑھتے تجارتی ٹیرف نے مودی سرکارکے معاشی ماڈل کی قلعی کھول دی ہے۔

بھارت میں ایک جانب امبانی اور اڈانی کے اثاثوں میں ہوشربااضافہ جبکہ دوسری جانب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے۔

Load Next Story