لاہور: جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے اپنے چچا کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول محمد سلیم کا اپنے بھتیجے کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا جس پر ملزم نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 53 سالہ محمد سلیم کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی۔
دریں اثنا ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے ٹیم کے ہمراہ واقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کے مطابق مقتول چچا اور ملزمان کے مابین وراثتی جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، گرفتار ملزمان میں سعید اور عثمان شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔