پاکستان کو ایوی ایشن شعبے میں بڑا اعزاز حاصل ہوگیا
سول ایوی ایشن ٹریںنگ انسٹیٹیوٹ (کٹائی) کو ہوائی اڈوں کی عالمی تنظیم ایئرورٹس کونسل انٹرنیشنل میں رکنیت دے دی گئی۔
سول ایوی ایشن ٹریںنگ انسٹیٹیوٹ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا اہم ذیلی ادارہ ہے۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹس کونسل میں شمولیت ملنا پاکستان کی ایوی ایشن کے لیے مثبت عمل ہے۔
عالمی سول ایوی ایشن کے حکام بھی سول ایوی ایشن ٹریںنگ انسٹیٹیوٹ میں کورسز کروانے آتے ہیں۔
سول ایوی ایشن ٹریںنگ انسٹیٹیوٹ میں ایوی ایشن سے متعلق 208 بین الاقوامی معیار کے تربیتی کورس کروائے جاتے ہیں اور اب تک 48 سے زائد ممالک کے سول ایوی ایشن سے منسلک ایوی ایشن ماہرین کو کورسز کروا چکے ہیں۔
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو جوائن کرنے والے افسران اور عملے کو تربیتی ایوی ایشن کورسز کے لیے سول ایوی ایشن ٹریںنگ انسٹیٹیوٹ سے کورسز کرنا لازمی ہوتا ہے۔
عالمی تنظیم ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کے 170 ممالک رکن ہیں۔
حکومت نے ایوی ایشن شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے وزارت دفاع کو ٹاسک دے رکھا ہے۔ سول ایوی ایشن ٹریںنگ انسٹیٹیوٹ کا ایئر پورٹس کی عالمی تنظیم میں شامل ہونا ان ہی کاوشوں کا تسلسل ہے۔