اسلام آباد: یونیورسٹی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر کلاس فیلو کی جنسی زیادتی
طالبہ کا ملزم پر متعدد بار زیادتی کرنے کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد:
زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کو کلاس فیلو نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ طالبہ نے اپنے کلاس فیلو کے خلاف تھانہ شمس کالونی اسلام آباد میں زیادتی کا مقدمہ درج کرادیا۔
مقدمے میں طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم محمد فیضان نے شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا۔
متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزم نے متعدد مرتبہ اپنے فلیٹ اور گاڑی میں بھی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد فیضان کو گرفتار کرلیا۔