ملالہ یوسفزئی کا غزہ کی لڑکیوں کیلیے لاکھوں ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان
نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبا ملالہ یوسفزئی نے غزہ سمیت دیگر ممالک کی طالبات کیلیے 3 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم کیلیے سرگرم سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسفزئی نے غزہ، سوڈان اور کانگو کیلیے تین لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
یہ عطیہ ملالہ فاؤنڈیشن کی جانب سے دیا جائے گا جس کا مقصد غزہ، سوڈان اور کانگوں میں لڑکیوں میں تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے حکومتوں سے لڑکیوں کی تعلیم کے حق کا خیال رکھنے اور بچوں کے مستقبل کیلیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں سے ساتھ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔