انٹربینک، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا

فوٹو: فائل

کراچی:

زرمبادلہ کی دونون مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 20کروڑ ڈالر کے ساتھ 45 ماہ کی بلند سطح پر آنے، سرکاری ذخائر 16 ارب 6 کروڑ ڈالر پر پہنچنے، دسمبر میں 12.6 فیصد کے اضافے سے 3ارب 60کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو 76ویں روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

ایکسپلوریشن سیکٹر میں فارن انفلوز کی توقعات، ریکوڈک میں اوسطا سالانہ 3 ارب ڈالر کی آمدنی کے تخمینے، اربوں ڈالر مالیت کے دفاعی مصنوعات کے برآمدی معاہدے زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28 پیسے کی کمی سے 279روپے 77پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03 پیسے کی کمی سے 280روپے 02 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 281روپے 5 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Load Next Story