سعودی عرب میں امتِ مسلمہ کودرپیش مسائل کیلیے اجلاس، اسحاق ڈار رات کو شرکت کیلیے روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار او آئی سی کے اس اہم اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے


ویب ڈیسک January 09, 2026
فوٹو فائل

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج رات سعودی عرب کے دورے روانہ ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم جدہ میں 10 جنوری کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

او آئی سی کے اس اہم اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس امتِ مسلمہ کو درپیش اہم علاقائی اور عالمی مسائل کے تناظر میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مشترکہ مؤقف اور لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

مقبول خبریں