وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ریلی میں جیب کترے بھی سرگرم، کارکن قیمتی اشیا سے محروم

جیب کتروں کے ہاتھوں متاثر ہونے والے درجنوں افراد اپنی جیب کٹنے کی رپورٹ درج کرانے کے لیے ایئر پورٹ تھانے پہنچ گئے

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی:

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی کراچی آمد کے موقع پر ریلی کے دوران جیب کتروں کی چاندی ہوگئی جہاں درجن سے زائد افراد موبائل اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔

کراچی میں سہیل آفریدی کی ریلی کے دوران جیب کتروں کے ہاتھوں متاثر ہونے والے درجنوں افراد اپنی جیب کٹنے کی رپورٹ درج کرانے کے لیے ایئر پورٹ تھانے پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق عوام نے ایک جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر 4 موبائل فون برآمد کر کے ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا، جیب کتروں کے ہاتھوں موبائل فون اور پرس سے محروم ہونے والوں کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئیں۔

Load Next Story