مادھوری ڈکشٹ دن میں دو مرتبہ کیا کرتی تھیں؟ بچوں کیلیے اہم پیغام
دلکش مسکراہٹ، بہترین اداکاری اور شاندار ڈانس کے لیے مشہور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب اور بااثر شخصیات میں ہوتا ہے۔
کئی دہائیوں تک ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والی مادھوری ڈکشٹ حال ہی میں دانتوں کی صحت اور ذاتی نگہداشت کے موضوع پر گفتگو کرتی نظر آئیں۔
ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک تقریب کے دوران دانتوں کی صحت اور نگہداشت سے متعلق بات کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا خوبصورت مسکراہٹ برقرار رکھنے کے لیے دانتوں کی باقاعدہ صفائی اور مناسب دیکھ بھال بے حد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ دانت صاف کرنے، منہ کی صفائی کا خیال رکھنے اور متوازن غذا کو اپنی روٹین کا اہم حصہ سمجھتی ہیں۔
مادھوری نے کہا کہ میں دن میں دو مرتبہ (صبح اور رات) دانتوں میں برش کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب بچوں کے لیے بہت اہم پیغام ہے کہ دن میں دو مرتبہ دانت برش کریں اور ہر چھ ماہ بعد دانتوں کی مکمل صفائی کرنی چاہیئے۔