باجوڑ تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید
شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ باجوڑ پولیس لائن میں آدا کی جائے گی
باجوڑ تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار سیپور سکنہ شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ، فائرنگ کا واقعہ تحصیل ماموند کے علاقہ مینہ میں سامنے آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید سی ٹی ڈی اہلکار کی شناخت سیپور سکنہ مینہ سے ہوئی ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ باجوڑ پولیس لائن میں آدا کی جائے گی۔