بل گیٹس نے طلاق کے بعد اہلیہ کے اکاؤنٹ میں خاموشی سے اربوں ڈالر کیوں منتقل کیے؟

یہ رقم سابق اہلیہ میلنڈا کے چیریٹی ادارے کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے

بل گیٹس نے طلاق کے 4 سال بعد اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 8 ارب ڈالر منتقل کردیئے

مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا کے درمیان 2021 میں طلاق ہوگئی تھی تاہم اب یہ سابق جوڑا پھر خبروں میں ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس نے اپنی سابق اہلیہ میلنڈا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹ میں 7 ارب 88 کروڑ ڈالر خاموشی سے منتقل کردیئے۔

سب حیران ہیں طلاق کے تقریباً 4 سال بعد اچانک اتنی بڑی رقم کا سابق اہلیہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا آخر کیا مقصد ہوسکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے ڈیل بُک کی رپورٹ کے مطابق یہ ادائیگی طلاق کے تصفیے کا حصہ تھی جس کی تفصیلات پہلی مرتبہ حالیہ ٹیکس دستاویزات کے ذریعے سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب اسے اب تک عوامی سطح پر ریکارڈ ہونے والی سب سے بڑی فلاحی منتقلیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بل گیٹس کی سابق اہلیہ میلِنڈا فرنچ طلاق سے قبل بل اینڈ میلِنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں شریک چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

تاہم استعفیٰ دیتے وقت انہوں نے بتایا تھا کہ طلاق کے معاہدے کے تحت انہیں خواتین، بچوں اور خاندانوں سے متعلق آزاد فلاحی منصوبوں کے لیے خطیر رقم فراہم کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق اثاثوں کی مجموعی تقسیم کے بعد میلِنڈا گیٹس کے ذاتی اثاثوں کی مالیت تقریباً 25 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

طلاق کے فوراً بعد بل گیٹس نے اپنی نجی سرمایہ کاری کمپنی کے ذریعے اربوں ڈالر مالیت کے حصص میلِنڈا گیٹس کے نام منتقل کیے۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین کے درمیان 170 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی جائیداد، 130 ملین ڈالر کے قیمتی فن پارے اور مائیکروسافٹ کے اہم شیئرز کی تقسیم پر بھی اتفاق رائے ہوا تھا۔

 

 

Load Next Story