خلا میں تیرتا آٹھ فٹبال فیلڈز کے برابر سیارچہ دریافت

یہ سیارچہ اب تک دریافت ہونے والے 499 میٹر سے بڑے سیارچوں میں سب سے زیادہ تیزی سے گھوم رہا ہے


ویب ڈیسک January 11, 2026

سائنس دانوں نے خلا میں آٹھ فٹبال فیلڈز کے سائز کے برابر تیرتا سیارچہ دریافت کر لیا۔

2025 MN45 نامی اس جِرمِ فلکی کی رفتار بھی بہت تیز ہے اور اب تک دریافت ہونے والے 499 میٹر سے بڑے سیارچوں میں سب سے زیادہ تیزی سے گھوم رہا ہے۔

709 میٹر چوڑا 2025 MN45 اپنے محور کے گرد چکر 1.88 منٹ میں مکمل کرتا ہے اور یہ ہمارے نظامِ شمسی کی سیارچوں کی مرکزی بیلٹ میں سورج کے گرد گھوم رہا ہے۔

سیارچوں کی یہ مرکزی پٹی زمین سے تقریباً 48 کروڑ 28 لاکھ کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے اور اس میں مختلف سائز (529 کلو میٹر سائز تک) کے لاکھوں سیارچے موجود ہیں۔

تمام سیارچے اپنے مدار میں لڑھک رہے ہیں لیکن کچھ متعدد وجوہات کی بنا پر تیزی سے حرکت کر رہے ہیں جن میں سورج کی تپش، دیگر سیارچوں سے ٹکر اور وہ کس مرکب سے بنے ہیں شامل ہیں۔

مقبول خبریں