حیدرآباد سے کراچی پہنچنے میں مشکلات کھڑی کی گئیں، سہیل آفریدی کا ویڈیو بیان جاری
ہم صبح سوا سات بجے کراچی پہنچے ہیں، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کا حیدرآباد سے کراچی پہنچنے کے بعد ویڈیو بیان جاری ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ میں کراچی پہنچ گیا ہوں جلسہ تو آج ضرور ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم صبح سوا سات بجے کراچی پہنچے ہیں۔ حیدرآباد سے کراچی پہنچنے میں ہمیں ساڑھے 7 گھنٹے لگے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کی عوام بانی پی ٹی آئی زندہ باد کا نعرہ لگا رہے ہیں، ہم تین بجے جسلہ گاہ کے لئے روانہ ہونگے۔ جلسہ تو ہوگا انشاءاللہ۔