معمولی تلخ کلامی پر سفاک آشنا نے ڈنڈوں کے وار کرکے 17 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا

رائیونڈ کے علاقہ سے 17سالہ لڑکی سانیہ کے اغواء کے بعد قتل کا معمہ حل ہوگیا جب کہ آشنا ہی قاتل نکلا۔

رائیونڈ کے علاقہ سے 17سالہ لڑکی سانیہ کے اغواء کے بعد قتل کا معمہ حل ہوگیا جب کہ آشنا ہی قاتل نکلا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لیا تھا، ایس پی صدر انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ جمشید عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
 
انچارج انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر سانیہ کو ڈنڈوں کے وار کر کے بےدردی سےقتل کر دیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

انچارج جمشید عباس نے کہا کہ ملزم اور مقتولہ سانیہ اکٹھے نجی کمپنی کی سم سیل کرتے تھے، مقتولہ ملزم کے گھر میں ہی رہائش پذیر تھی، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  سید ذیشان رضا نے کہا کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، خواتین اور بچوں کو اغواء اور قتل کرنے والے عناصر کسی رعایت کےمستحق نہیں ہیں۔
 

Load Next Story