وزیراعظم کا گزشتہ برس کے مقابلے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر

ترسیلات زر میں گزشتہ برس کے مقابلے 16.5 فیصد اضافہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے

وزیراعظم  شہباز شریف نے دسمبر 2025 میں گزشتہ برس کے مقابلے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ دسمبر 2025 میں محب وطن سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جن پر انکے مشکور ہیں، ترسیلات زر میں گزشتہ برس کے مقابلے 16.5 فیصد اضافہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا پراپیگینڈے کو مسترد کرکے وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے ترسیلات زر بھیجنا انکی اپنے ملک سے محبت کی اعلی مثال ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو ان پر فخر ہے، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

Load Next Story