قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری، بھارت کیلئے نئی سفارتی مشکل
نئی دہلی / دوحہ: قطر میں سابق بھارتی بحریہ کے افسر کمانڈر پورنیندو تیواری کی دوبارہ گرفتاری کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد بھارتی فوج سے متعلق ایک پرانا اور حساس معاملہ ایک بار پھر عالمی سطح پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ کمانڈر پورنیندو تیواری کو قطر میں دوبارہ حراست میں لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ انہیں اگست 2022 میں سات دیگر سابق بھارتی نیوی افسران کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2023 میں قطری عدالت نے آٹھ سابق بھارتی بحریہ کے افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی، جس پر بھارت میں شدید تشویش پائی گئی۔ بعد ازاں بھارتی حکومت کی سفارتی کوششوں کے باوجود فروری 2024 میں پورنیندو تیواری کو سنگین الزامات کے باعث بھارت کے حوالے نہیں کیا گیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ صرف ایک فرد یا ایک کیس تک محدود نہیں بلکہ اس سے بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ ساکھ، عسکری تربیت اور داخلی نظم و ضبط پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کو ماضی میں بھی بدعنوانی، اندرونی کرپشن اور اخلاقی مسائل جیسے الزامات کا سامنا رہا ہے۔