پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کی نماز جنازہ گلبرگ غالب مارکیٹ کی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سابق کپتان مصباح الحق، ہمایوں فرحت سمیت متعدد کرکٹرز اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔محمد الیاس کئی دنوں سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔
محمد الیاس نے دس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بیاسی فرسٹ کلاس میچز میں بھی اہنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پاکستان سینئر ٹیم کے چیف سلیکٹر کے طور پر بابر اعظم، عمر اکمل سمیت کئی باصلاحیت کرکٹرز کو پہلی بار پاکستان ٹیم کے لیے منتخب کیا۔
محمد الیاس نے جونیئر اور ویمن ٹیم کے لیے بھی چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھائیں، وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کے سسر بھی تھے۔