حضرت عیسٰیؑ کے زمانے سے بھی تقریبا 1000 سال پہلے کا درخت جو آج بھی پھل دے رہا ہے

1997 میں اسے قدرتی یادگار کا درجہ دیا گیا

یونان میں ایک زیتون کے درخت کو دنیا کا قدیم ترین زیتون کے درخت قرار دیا گیا ہے۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ درخت آج بھی زیتون دیتا ہے۔

یہ درخت ’Olive Tree of Vouves‘ کے نام سے کریٹ جزیرے کے گاؤں اینو ووز میں واقع ہے۔

اس درخت کی عمر تقریباً 3000 سال ہے جبکہ کچھ ماہرین اسے 4000 سال تک بھی بتاتے ہیں۔ یعنی حضرت عیسٰیؑ کے زمانے سے بھی تقریبا ہزار سے دو ہزار سال پہلے کا درخت۔ اور یہ درخت آج بھی زیتون پیدا کرتا ہے۔

اس کا تنا بہت بڑا اور گھنا ہے جس کا محیط تقریباً 12.5 میٹر (41 فٹ) اور قطر قریب 4.6 میٹر ہے۔

1997 میں اسے قدرتی یادگار کا درجہ دیا گیا اور قریب ہی زیتون میوزیم بھی قائم کیا گیا۔ یہ درخت نہ صرف اپنی غیرمعمولی قدیم عمر کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ اس کی شاخوں کو کئی تاریخی مواقع, جیسے اولمپکس کی رسومات میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

Load Next Story