پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل
ایس آئی ایف سی کے ہمہ جہت فریم ورک اور فعال سہولت کاری کے باعث پاکستان کی طویل المدتی معاشی منصوبوں کی مؤثر اور پائیدار تکمیل کی جانب پیش رفت جاری ہے۔
ڈائریکٹر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کنوینر سی پیک و امورچین کے مطابق سی پیک فیز 2 سے متعلق اسٹریٹجک اور اکنامک ڈائیلاگ کا چھٹا دور بیجنگ میں منعقد ہوا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، این او سی اور دیگر قانونی تقاضوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ انہی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے حکومت نے ایک اہم انیشیٹو لیا اوراسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل قائم کیا گیا۔
سی پیک فیز 2 میں تعمیرات کے بجائے صنعتی ترقی، تجارت، زراعت کی جدید کاری، ٹیکنالوجی تعاون اور عوامی روابط کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی جامع سہولت کاری سے سی پیک فیز 2 کے خصوصی اقتصادی زونز میں مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل، آئی ٹی اور قدر افزا صنعتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
گوادر فیز 2میں بندرگاہ کے ساتھ ساتھ صنعتی، لاجسٹکس اور شہری ترقی کے منصوبوں کے ذریعے علاقائی تجارت کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سی پیک فیز 2 میں پاکستان کے درخشاں معاشی اور صنعتی عروج کے لیے اپنا فیصلہ کن کردار ادا کر رہی ہے۔