اجیت ڈوول کا مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز بیان، سیاسی رہنماؤں کی شدید تنقید

ماہرین کے مطابق، ڈوول کا بیان بھارت میں نفرت اور مذہبی بنیاد پر فرقہ وارانہ تشدد کو بڑھانے کی عکاسی کرتا ہے

بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے حالیہ بیان نے خطے میں سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے دلوں میں تاریخ کا بدلہ لینے کی آگ ہونی چاہیے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو معمول بنانا ضروری ہے۔ یہ بیان ڈیولپڈ انڈیا ینگ لیڈرز ڈائیلاگ - 2026 کے دوران سامنے آیا۔

ماہرین اور اپوزیشن رہنماؤں نے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ معروف سماجی کارکن محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ اقلیتوں کے خلاف تشدد پر اُکسانے کے مترادف ہے اور صدیوں پرانے واقعات کا بدلہ لینے کا مطالبہ محض دھوکہ ہے۔

ماہرین کے مطابق، ڈوول کا بیان بھارت میں نفرت اور مذہبی بنیاد پر فرقہ وارانہ تشدد کو بڑھانے کی عکاسی کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈوول ڈاکٹرائن خطے میں پراکسیز کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے اور جنوبی ایشیا میں تنازعہ کو ہوا دینے کا ذریعہ ہے۔

Load Next Story