نبیل گبول کا کےالیکٹرک کے رویے اور لوڈ شیڈنگ کیخلاف ایوان سے واک
پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کےالیکٹرک کے رویے اور لوڈ شیڈنگ کیخلاف قومی اسمبلی اجلاس سے واک کردیا۔
انہوں نے کہا کہ دو سال مکمل ہونے والے کراچی والے اذیت کا شکار ہیں، کے الیکٹرک ظلم کر رہی ہے، میرے حلقے میں رات دو بجے لائٹ آتی ہے اور پھر 5 بجے چلی جاتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شرم آ رہی ہے کہ ہم اس ایوان کے رکن ہیں، ن لیگ کا ایک بھی وزیر اور رکن یہاں موجود نہیں ہے، میں اپنے حلقہ کے عوام کو جوابدہ ہوں۔
ان خیالات کے اظہار کے بعد نبیل گبول نے کے الیکٹرک کے رویے اور لوڈ شیڈنگ پر ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔