امریکا میں چائلڈ پورنوگرافی کے مجرم کو 225 سال قید کی سزا
امریکا میں چائلڈ پورنوگرافی پر ملزم کو 225 سال قید
امریکی ریاست مشی گن میں عدالت نے بچوں کے ساتھ سنگین جنسی جرائم میں ملوث شخص کو طویل ترین قید کی سزا سنا دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چائلڈ پورنوگرافی جیسے سنگین جرم میں ملوث مجرم لوکاس منرو اپنے منطقی انجام تک پہنچ گیا اور متاثرین کو انصاف مل گیا۔
سفاک ملزم لوکاس منرو کو جنوری 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری مشی گن اسٹیٹ پولیس کمپیوٹر کرائمز یونٹ اور انٹرنیٹ کرائمز اگینسٹ چلڈرن ٹاسک فورس کی مشترکہ تحقیقات کے بعد عمل میں آئی۔
ملزم لوکاس منرو پر الزام تھا کہ اس نے نہ صرف بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر مبنی مواد تیار کیا بلکہ اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کیا اور میسیجز کے ذریعے تقسیم بھی کیا۔
24 نومبر 2025 کو لوکاس منرو نے خود پر عائد پانچ الزامات کو تسلیم کرلیا تھا جب کہ دو الزمات معاہدے کے تحت ختم کردیئے گئے تھے۔
یاد رہے کہ یہ لوکاس منرو ان کیسز سے قبل بھی 2017 میں بچوں کے ساتھ جنسی سرگرمی، بلیک میلنگ اور تھرڈ ڈگری کرمنل سیکسچیول کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا تھا۔
جس پر اس نے 5 سال قید بھی کاٹی لیکن پھر رہائی کے بعد اب دوبارہ پہلے سے بھی زیادہ سنگین جرائم پر گرفتار ہوا۔
عدالت نے پچھلی سزا اور موجودہ جرائم کو دیکھتے ہوئے لوکاس منرو کو 66 سے 225 سال قید کی سزا دی جب کہ وہ پہلے ہی 123 دن حراست میں گزار چکا تھا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ساڑھے 6 سال سے 100 برس تک کی متعدد سزائیں ایک ساتھ چلیں گی جب کہ 25 سے 100 سال اور 16 سے 25 سال کی دو سزائیں یکے بعد دیگرے کاٹنا ہوں گی۔