عرصہ دراز سے ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
عرصہ دراز سے پنجاب میں ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں سروسز فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو پی آر اے سے لازم رجسٹریشن کروانا ہوگی، ای آئی ایم ایس اور ٹیکس ادائیگی بھی یقینی بنانا ہوگی۔
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت فیلڈ آپریشن کی کارکردگی کے بارے میں اجلاس ہوا، محصولات کے اہداف اور ای آئی ایم ایس رجسٹریشن بارے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
مقررہ اہداف مکمل نہ کرنے پر سرگودھا اور بہاولپور ڈویژن کی کارکردگی کے بارے میں اظہار ناراضی کیا گیا، چیئرمین پی آر اے نے کہا کہ تمام فیلڈ ٹیموں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے رواں ماہ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔
معظم اقبال سپرا نے کہا کہ افسران فیلڈ آپریشنز میں اضافہ اور ٹیکس پیئرز کی آسانی کیلئے اقدامات یقینی بنائیں، تمام اضلاع کے کمشنرز اور انفورسمنٹ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔