فلم ٹاکسک میں کے جی ایف اسٹار کیساتھ متنازع منظر؛ اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا
کے جی ایف اسٹار یش کی نئی فلم ’ٹاکسک‘ کے ٹیزر میں جنسی منظر فلمانے والی اداکارہ نے شدید تنقید کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔
بالی ووڈ کی نئی فلم ’ٹاکسک؛ اے فیری ٹیل فار گرون اپس‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا، تاہم ٹیزر میں برازیلین ماڈل اور اداکارہ بیٹریز ٹاؤفنباخ کے اداکارہ یش کے ساتھ متنازع منظر پر شدید رد عمل دیکھنے میں آیا۔
ابتدا میں متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر فلمانے والی معروف اداکارہ نیٹلی برن ہیں، تاہم بعد میں ہدایت کارہ گیتو موہن داس نے انسٹاگرام پر خود اس قیاس آرائی کا خاتمہ کرتے ہوئے اداکارہ بیٹریز ٹاؤفنباخ کا تعارف کرایا۔
https://www.instagram.com/beatrizbach/?hl=en
دوسری جانب، یش کی نئی فلم ٹاکسک کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، پیر کے روز عام آدمی پارٹی کی خواتین ونگ کی رہنماؤں نے فلم کے خلاف شکایت درج کرائی، جس میں مبینہ فحش مناظر پر اعتراض کرتے ہوئے ٹیزر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ فلم ’ٹاکسک‘ میں فلم میں یش مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور ان کے ساتھ کیارا اڈوانی، نین تارا، ہوما قریشی، رکمنی وسنتھ اور تارا ستاریا بھی شامل ہیں جو 19 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔