’پہلاج اپنی 3 ماؤں کیساتھ‘، اقرار الحسن کی نئی تصاویر وائرل
پاکستان کے معروف اینکر ومیزبان اقرار الحسن اپنی نجی زندگی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں، اب سوشل میڈیا پر ان کی نئی تصاویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
نجی ٹی کے پروگرام ’سرعام‘ اور ’شان رمضان‘ کی میزبانی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اینکر اقرار الحسن اپنی 3 شادیوں کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔
چند روز قبل، ان کی تیسری اہلیہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ عینی آپی یعنی اقرار کی پہلی بیوی کو جب تک دیکھ نہ لیں ان کی صبح نہیں ہوتی، اس دوران اقرارالحسن بھی اپنی دونوں بیویوں کے ہمراہ موجود تھے اور اس بیان پر صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔
اقرار الحسن کی تیسری اہلیہ عروسہ اقرار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں، جس میں پورا خاندان ایک ساتھ موجود ہے، جن میں قرۃ العین اقرار، فرح یوسف، عروسہ خان، اقرار الحسن اور ان کے صاحبزادے پہلاج اقرار بھی شامل ہیں۔
پوسٹ کے ساتھ عروسہ اقرار نے شاعری بھی لکھی اور اس کیپشن کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کیں ’یہ تصویر ہے خوابوں کے رنگ ۔۔۔ خوشیوں کی سپنوں کی اپنوں کی۔
حیران کن طور پر یہ تصاویر خود اقرار الحسن نے بنائی تھیں جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
ایک مداح نے لکھا ہے کہ ان کی بہو کے لیے تو تین ساسیں ہوں گی۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں نے سگے بہنوں میں بھی اتنی یکجہتی نہیں دیکھی جتنی اقرار الحسن کی اہلیاؤں میں ہے۔
ایک اور تبصرہ تھا کہ اقرار الحسن نے اپنے بیٹے پہلاج کے لیے اتنی ساری مائیں اکٹھی کر دی ہیں۔