کینیڈا: پاکستانی ہائی کمشنر کی رائل کالج آف فزیشنز کینیڈا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد میں تعاون پر گفتگو

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اوٹاوا میں رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف کینیڈا ( آرسی پی ایس سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) اور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی اواو ) کریگ سپیٹیلی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد و صلاحیت سازی میں تعاون کے مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس میں زیادہ تر پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن، ایکریڈیٹیشن اور طبی مخصوص شعبہ جات کی ماہرانہ تربیت پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف کینیڈا اور اس کے ہم مرتبہ ادارے، یعنی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کے درمیان ممکنہ روابط اور تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

ہائی کمشنر محمد سلیم نے گریگ سپیٹیلی کو پاکستان کے شہر کراچی میں فروری 2026ء میں ہونے والی آئندہ بین الاقوامی میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس کے بارے میں بھی بتایا۔

Load Next Story