بورڈ گیمز کھیلنا دماغ کے لیے طویل مدتی فوائد رکھتا ہے، تحقیق

یونیورسٹی آف اوریگون میں کی جانے والی تحقیق میں 18 مطالعوں کا جائزہ لیا گیا

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چند منٹ تک بورڈ گیمز کھیلنا دماغ کے لیے طویل مدتی فوائد رکھتا ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف اوریگون میں کی جانے والی تحقیق میں 18 ایسے مطالعوں کا جائزہ لیا گیا جس میں پری اسکول سے دوسری جماعت کے بچوں میں بورڈ گیمز اور ابتدائی ریاضی (میتھس) کی صلاحیتیں دیکھی گئی تھیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ بورڈ گیمز کھیلتے ہوئے جب کھلاڑیوں نے نمبروں کے سیدھے رستے پر پیس چلانے سے ان کے اعداد سے متعلق صلاحیتوں میں 76 فی صد بہتری کے امکان سامنے آئے۔

تحقیق کے مصنفین میں سے ایک جینا نیلسن کا کہنا تھا کہ محققین کے یہ عنوان چننے کی وجہ بچوں کی ابتدائی ریاضی کی صلاحیتوں کا اسکول کی بعد کی زندگی میں کامیابی سے تعلق ہونا ہے اور نمبر بورڈ گیمز کھیلنے میں آسان اور باآسانی خریدے جا سکتے ہیں۔

Load Next Story